چکوال میں احساس دیوار کا افتتاح کر دیا ہے ، بلال ہاشم

چکوال (نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وسیم عباس نے چکوال شہر کے مرکزی کلمہ چوک میں مختلف سماجی تنظیموں کے باہمی تعاون سے احساس دیوار کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کے ہاتھوں کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال سلیمان اکبر اور سی او بلدیہ ملک زاہد خلیل بھی موجود تھے۔اس احساس دیوار پر غریب اور نادار لوگوں کے لیے مختلف کپڑے فراہم کیے جائیں گے اور افتتاح کے موقع پر بھی ڈپٹی کمشنر نے مختلف غریب اور نادار مرد خواتین میں کپڑے تقسیم کیے۔جبکہ ایک سائل بزرگ نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے چکوال میں احساس دیوار کا افتتاح کیا ہے ہمارے وہ بہن بھائی جو ایفورڈ نہیں کر سکتے ان کے لیے جو صاحب ثروت لوگ ہیں ان کیلئے درخواست ہے کہ جتنی وہ بھی کر سکتے ہیں وہ ان غریب اور نادار لوگوں کے لیے کریں تا کہ یہاں پر جو بھی شخص مرد یا خواتین آئے تو رضائی یا گرم کپڑے،جرابیں کوئی بھی چیز ایک عزت کے ساتھ تھوڑے سے وقار کے ساتھ دیدی جائے آج کیونکہ احساس دیوار کا آغاز ہوا ہے ۔اور اللہ اس مشن کو کامیاب و کامران کرے گا۔اس کے علاوہ ہم نے یہاں پر رجسٹر رکھوایا ہے جو بھی شخص یہاں پر کوئی چیز دے گا وہ نوٹ کر لی جائے گی اور جو لینے والا آئے گا۔اس کی بھی تفصیل ہم نوٹ کر لیں گے چکوال کے صاحب حیثیت لوگوں سے درخواست ہے کہ اس اہم مشن میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔اور اس مشن کو کامیاب کریں۔