مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی معاشی قتل عام کے مترادف ہے ، راجہ عتیق
مری(نامہ نگار خصوصی)سانحہ مری کے المناک واقعہ کے بعد مری سیاحوں کے داخلے پربندش یہاں کے کاروباری حلقوں ،دیہاڑی دار اورسفید پوش طبقے کا معاشی قتل ہے جس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ایسے میں اگر24 گھنٹوں میں پابندی ختم نہ کی گئی تو پنجاب اسمبلی میں اسکے خلاف قراردپیش کی جائیگی اورشدیداحتجاج بھی کیاجائیگا۔ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور نے مری میں ایک پر ہجوم پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجود حکومت،اراکین اسمبلی اورذمہ دارمحکموں کی نااہلی کی وجہ سے ’’سانحہ مری ‘‘ رونماء ہوا جس کے بعد مری جیسے پرامن سیاحتی مقام پر لاتعداد مسائل پیدا ہوے جس کے بعدوزیر اعلیٰ کی سرکار نے سوگوار خاندان کے زخموں پر نمک پاشی کی ، شہباز شریف نے اپنے دور میںمری کو جدید ترین مشینری فراہم کی جس کا ڈیزل اور مرمت موجودہ حکومت کی ذمہ داری تھی، مقامی لوگوں کو گالم گلوچ حکومتی ایجنڈا ہے اس موقع پر کواڈنیٹر ارشد عباسی،عمیرجاوید عباسی ایڈووکیٹ ،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،غالب بشیر،عبدالوحیدعباسی،ایم ایس ایف مری کے صدرصیام مسعود عباسی ،راجہ مسعود آصف عباسی،ایم ایس ایف مری کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ عباسی،رضوان عباسی،منیر عباسی،احتشام مسعودعباسی سمیت بڑی تعدادمیں تاجروں اوراہلیان علاقہ نے شرکت کی۔