وزیراعظم سے چیف وہیپ عامر ڈوگر کی ملاقات،ضمنی بجٹ کی منظوری پر کوششوںکو سراہا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی سیاسی امور و چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے ملاقات کی وزیرِ اعظم نے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کا اہم ملکی امور اور سپلیمنٹری فنانس بل کی منظوری پر ملک عامر ڈوگر کی کوششوں کو سراہا. وزیرِ اعظم نے اجلاس میں ممبران کی شرکت اور قانون سازی کے حوالے سے کارکردگی پر بھی رپورٹ طلب کی۔ مزید برآں وزیرِ اعظم نے ملکی ترقی کیلئے پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط کرنے اور مؤثر قانون سازی کی اہمیت پر زور دیا. وزیرِ اعظم نے ممبران کے حلقہ جات کے مسائل کے حل، ترقیاتی بجٹ کی فراہمی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔