مقامی فرنس کی ہر صورت خریداری پہلی ترجیح ہونی چاہئے‘رحمت خان وردگ
کراچی ( نیوز رپورٹر )تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ درآمدی فرنس آئل 92423 روپے فی میٹرک ٹن ہے جبکہ مقامی ریفائنریز نے حکومت کو تقریبا دس ہزار روپے فی ٹن کم ریٹ پر فرنس فروخت کے ریٹ دیئے جس پر حکومت نے مزید ریٹ میں کمی کی درخواست کی جسے مسترد کیا گیا اور مقامی فرنس آئل کو درآمدی سے سستا قرار دیا۔ پہلے بھی حکومت نے مہنگا فرنس درآمد کیا جس سے ریفائنریز بند ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی فرنس کی ہر صورت خریداری پہلی ترجیح ہونی چاہئے اور اگر مقامی فرنس ختم ہوجائے تو امپورٹ کی اجازت ہو لیکن چند لوگوں کے ذاتی معاشی فوائد کی خاطر بغیر ضرورت کے مہنگا فرنس امپورٹ کیا گیا جس سے اپنی ریفائنریز بند ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریفائنریز میں فرنس کے ساتھ ساتھ ڈیزل۔ پیٹرول۔ کیروسین۔ تارکول سمیت کئی مصنوعات تیار ہوتی ہیں اور اگر فرنس کے ٹینک بروقت فروخت سے خالی نہیں ہوتے تو مزید پیداوار روکنے کی خاطر ریفائنری بند ہوجاتی ہے جس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے سے مہنگائی ہوتی ہے۔