اولڈ سٹی ایریا میںگیس کی عدم بحالی پر احتجاج
کراچی (پی پی آئی) اولڈ سٹی ایریا میںگیس لائنوں کی عدم بحالی پر گوندی اسٹریٹ کے باشندے سراپا احتجاج بن گئے اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف مظاہرہ کیا۔۔مظاہرین میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں۔مظاہرین نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہگیس لائن متعدد مقامات سے خراب ہے اورسوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے اس مسئلے پر توجہ نہیں دی جارہی ۔