بہترین حکمتی عملی کے ساتھ عوام کی خدمت کے لئے آگے آنا ہوگا، پروین بشیر
کراچی (نیوز رپورٹر)ضلع کورنگی میں خواتین ونگ کی میٹنگ منعقد کی گئی جس کی مہما ن خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کراچی ڈویڑن کی صدر پروین بشیر تھی۔ خصوصی شرکت پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ سندھ کے نائب صدر فرزند کراچی حاجی طیب زرخان نے کی۔ اس موقع پر خواتین کی نائب صدر سندھ شاہدہ انور،خواتین ونگ کورنگی کی صدر نشاط آفرین،ِخواتین ونگ ضلع کورنگی کی جنرل سیکٹری جریر ناز، کوآرڈینیٹر این اے 241 محمد اخلاق آرائیں،سوشل میڈیا پی ایس 97 کے جوائنٹ سیکرٹری علی شیخ موجود تھے۔ اجلاس کی میزبانی ضلعی نائب صدر سید سلطان بابا تھے۔ اس میٹنگ میں بلدیاتی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پروین بشیر نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے لیے ہم سب نے مل کر بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے کر مخالفین اور ب بالخصوص پی ٹی آئی کے مقابلے میں منظم طور پر اور بہترین حکمتی عملی کے ساتھ ان کو شکست دے کر عوام کی خدمت کے لئے آگے آنا ہوگا اور قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کے اعتماد پر پورا اوترنا ہوگا۔ نائب صدر سندھ حاجی طیب زر نے کہا کہ آج کا یہ اجلا س انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ بلدیاتی الیکشن قریب ہے لیگی کارکنوں اور عہدداروں کو اپنے اختلافات کو بھلا کر عوام کی خدمت کے لیے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنی بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتر نا ہوگا اور اچھے بہ کردار لیگیوں متوالوں کو ٹکٹ دے کر نواز شریف اور شہباز شریف کے عوام کی خدمت کے بیانیہ کو کامیاب کرانا ہوگا۔