ایس پی وسیم ریاض نے کورس مکمل کرنے والے 20 افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں 7روزہ فائرنگ پریکٹسس اور ٹیکٹکس کے متعلق ریفریشر کورس کا اختتام کے موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے کورس مکمل کرنے والے 20 پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے،کور س میں مختلف اقسام کے اسلحہ سے متعلق آگاہی و استعمال کا طریقہ، ریڈ اورملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیکٹکس کی عملی تربیت دی گئی،کورس میں ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت بھی دی۔