خاندانی تنازعہ پرباپ بیٹے کے اختلافات وناراضگی کو ختم کر دیا گیا
جنڈ ( نامہ نگار) دوناراض بندوں کے مابین راضی نامہ کرکے انہیںپھر سے اپنے خاندانی لڑائی میں جوڑ دینا نیکی کاکام ہے گذشتہ روز جنڈ کے نواحی گاؤں موضع جابہ میں اولیاء خان ولد لال خان اور اسکے بیٹے محمد نواز ولد اولیاء خان کے درمیان خاندانی تنازعہ پر ان دونوں باپ بیٹے کے اختلافات وناراضگی کو مٹانے کیلئے معززین علاقہ صوبیدار (ر) ملِک محمد سعید خان اعوان صوبیدار (ر) محمد بشیر خٹک اور ملِک خان بہادر اعوان ودیگر سرکردہ شخصیات نے باہمی رضامندی سے راضی نامہ کرادیا ہے اولیاء خان نے اپنے بیٹے محمد نواز کو معاف کرکے اپنے جملہ اقدامات کو منسوخ کردیا ھے جبکہ معززین کی اس نیک ومخلصانہ کاوش پر متعدد سرکردہ علاقائی مذہبی وسیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ خاندانی افرادنے راضی نامہ کرانیوالے تمام قائدین کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ فریقین بابا ملِک اولیاء خان اور ملِک محمد نواز خان نے بھی معززین جرگہ کے تعمیری واصلاحی کردار کی تعریف کی اور قائدین کاخوبصورت الفاظ میں شکریہ ادا کیا ہے ۔