اسلام آباد، 9سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش ناکام،2ملز مان گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہری کی طرف سے کال پر سیف سٹی نے 9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹرگرفتار کرلئے گئے ملزمان آصف علی اور محمد بلال خان نفسیاتی و ذہنی دبائو کا شکار بچی کو ویرانے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی سیف سٹی میں کال ملنے پر اسلام آباد پولیس کی جینڈر پروٹیکشن ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچی کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیادونوں ملزمان جن میںسے ایک ٹرک ڈرائیور اور ایک کنڈکٹر ہے کچرا پھینکنے گئے تو اسی دوران دونوں ملزمان نے قریب موجود 9سالہ بچی کو پکڑ کر زیادتی کی کوشش کی تھانہ سبزی منڈی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا مزید تفتیش جاری ہے ۔