مری میں سیاح بے یارو مددگار نظر آئے، راجہ سعید مرتضیٰ
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کلرکس بار ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری راجہ سعید مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کاتحفظ حکومتی فریضہ ہے،مشکل کی گھڑی میں مری کے سیاح بے یارو مددگار نظر آئے،سانحہ مری نے قوم کو افسردہ کیاان خیالات کا اظہار انہوںنے ایسوسی ایشن کے اجلاس سے کطاب کے دوران کیا اجلاس میں سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور پسماند گان کے صبر جمیل کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی راجہ سعیدنے کہاکہ پاکستانی تاریخ سانحات سے بھری پڑی ہے،مری میں قیمتی جانوں کی اموات افسوسناک ہے۔