جمعیت کا صوبائی کنونشن آج ہو گا
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی کے زیراہتمام آج 15جنوری کو 11بجے دن ایڈن بینکوئٹ، کٹاریاں پل آئی جے پی روڈ میں صوبائی کنونشن بعنوان ہمہ یاراں جمعیت کاانعقاد ہوگا، کنونشن میں مولاناسیدابوالاعلیؒ مودودی کے قریبی ساتھی وقائد جماعت اسلامی حافظ محمدادریس،ناظم اعلیٰ حمزہ محمدصدیقی،صوبائی امیر ڈاکٹرطارق سلیم مہمانان خصوصی ہوں گے ۔