پی ٹی آئی میں جلد انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جائیں، فرید رحمٰن
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے سابق صدر فرید رحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں جلد انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جائیں ریجن کے سابقہ عہدیداران کو برابری کی بنیاد پر نماٰندگی دی جائے انہوں نے یہ بات جمعہ کو بنی گالہ میں واقع مارکی میں اسلام آباد کی تنظیم کے سابقہ عیدیداران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں پورے اسلام آباد سے سابق عہدیداران نے بھرپور شرکت کی تقریب سے مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تعینیاتیوں میں ساطق تنظیم کے عہدیداران کو برابری کی سطح پر نمائندگی دی جائے۔