یونیورسٹی کالج آف منجمنٹ اینڈ سائنسزکے زیراہتمام بوٹینیکل ماڈل نمائش
خانیوال(نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی کالج آف منجمنٹ اینڈ سائنسزکے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام بوٹینیکل ماڈل نمائش کا انعقادکیا گیا جس کا افتتاح ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر نجیب حیدر نے بطورمہمان خصوصی کیااور کی اورطلباء وطالبات کی جانب سے دیدہ زیب تخلیقات پرمبنی پودوں کی مختلف اقسام ‘ آبی آلودگی‘فضائی آلودگی‘زمینی کٹائوودیگرعنوانات پر مشتمل نفاست اورعمدگی کیساتھ بنائے گئے ماڈلزکو بے حد سراہا۔ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر نجیب حیدرنے طلبہ وطالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ بوٹینیکل ماڈل نمائش کا مقصدطلبہ کو پلیٹ فارم مہیاکرنے کیساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی ہے اورمخفی صلاحیتوں کو اجاگرکرنا ہے ۔