ایس ایس پی آپریشنز ملتان کا چائنیز کیمپ کا دورہ، فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
ملتان( نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں چائنیز کیمپ کادورہ کیا،اس موقع پر ایس ایچ او مظفر آباد اظہر عباس ان کے ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشنزنے چینی انجینئرز کے کیمپس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی دیکھی اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات دیں۔