کینیا افریقہ کیلئے برآمدات کا گیٹ وے ہے،ایکسپورٹرز
کراچی(این این آئی)پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سے رواں سیزن کے دوران کینیا کو کینو کی ایکسپورٹ کا آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کینیا مشرقی افریقہ کو پاکستانی برآمدات کیلئے گیٹ وے بن سکتا ہے اور کینو کے ساتھ پاکستانی آم کی بھی اچھی مارکیٹ ثابت ہوگا۔ جبکہ آئندہ پانچ سال میں کینیا چالیس سے پچاس ہزار ٹن کی مارکیٹ بن سکتا ہے۔