تجارتی سرگرمیوں کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ناگزیر ہے:عاطف منیر شیخ
فیصل آباد (اے پی پی)ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے صدرعاطف منیر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر کی مجموعی برآمدات صرف 20بلین ڈالر ہیں جنہیں 25 بلین ڈالر تک لیجانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے آئی ٹی کو فروغ دے کر ترقی کا زینہ تیزی سے طے کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال تجارتی سرگرمیوں کیلئے ناگزیر ہے۔ خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجہ کے اداروں کیلئے آئی ٹی سلوشنز کے مستند اداروں کی فیصل آباد آمد شہر کی مجموعی ترقی کی سمت مثبت پیشرفت ہے۔