350ارب کا اضافی بوجھ ڈالنا ڈرون حملہ ہے‘ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے ضمنی مالیاتی بل2021ئ(منی بجٹ ) کی پارلیمنٹ سے منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ کی منظوری سے صنعتی شعبہ اور عوام پر دبائو بڑھے گا ،غریب عوام پس جائیں گے۔منی بجٹ میں عوام پر350ارب روپے کا اضافہ بوجھ ڈالنا عوام اور صنعتی شعبہ پر ڈرون حملہ ہے ۔ وہ فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔