ڈیسکون نے متحدہ عرب امارات میں متعدد پروجیکٹس کامیابی سے مکمل کئے
لاہور (کامرس رپورٹر)ڈیسکون انجینئرنگ نے اکتوبر سے دسمبر 2021ء کے درمیان روائیس، حبشان اور داس آئرلینڈ سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف مقامات پر تیل اور گیس کے شعبے میں متعدد پلانٹس کامیابی سے مکمل کئے۔ان پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے 6ہزار سے زائد پیشہ وارانہ افرادی قوت کو متحرک کیا گیا۔ جنہوں نے ایچ ایس ای کے سخت رہنما اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا، تاکہ اس مشکل وقت میں کلائنٹس کیلئے کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے۔