گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بوریوالا نے پی سی بی انڈر 16 لکی ٹرافی جیت لی
بورے والا(نامہ نگار) پی سی بی انڈر 16لکی ٹرافی سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ قائد اعظم اسٹیڈیم میں گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 178 رنز بنائے اسکے جواب میں گورنمنٹ ہائی سکول لڈن کی ٹیم 135 رنز بناکر آوٹ ہو گئی اس طرح گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول کی ٹیم نے فائنل میچ 43 رنز سے جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بلاول علی ہنجرا تھے۔ انہوں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے مین آف دی میچ زوہیب اصغر قرار پائے ۔