چیمبر آف سمال ٹریڈرز تاجروں کے حقوق کیلئے کوشاں : ظفر اقبال صدیقی
ملتان ( نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران مارکیٹس پرانا مخدوم رشید روڈ کے انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے صدر ظفر اقبال صدیقی،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،ملک طاہر ڈوگر،شیخ عبدالندیم،عامر سلطان نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔ظفر اقبال صدیقی نے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز شہر کی نمائندہ تاجر تنظیم ہے جو تاجر برادری کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے سالہا سال سے عملی جدوجہد کررہی ہے۔ چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں ملک بھر کی طرح ملتان و جنوبی پنجاب کے تاجر بھی متحد ہیں انشاء اللہ نومنتخب عہدیداران کی ہر موڑ و مشکل میں ایک کال پر مدد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تاجروں کو ایف بی آر حکام سے پوائنٹ آف سیلز مشین اور سیلز ٹیکس میں جبری رجسٹریشن جیسے مسائل کا سامنا ہے۔