جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں ہرا کر سیریز2-1سے جیت لی
ملتان (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے کیگن پیٹرسن کی دونوں اننگز میں نصف سنچریوں کی بدولت بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز2-1سے اپنے نام کر لی۔جنوبی افریقہ نے 212رنز کا ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا لیا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹرسن نے 82، ڈوسن 41اور باووما 32رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پیٹرسن کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کیساتھ ساتھ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں223رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 4اور مارکو جینسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔پوری ٹیم پہلی اننگز میں 210رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ جسپرات بمرا نے 5 شکار کیے۔بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 198رنز پر ڈھیر ہو گئی اور جنوبی افریقہ کو میچ میں فتح کیلئے 212رنز کا ہدف دیا۔مارکو جینسن نے 4اور کگیسو ربادا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔