ڈی جی خان جمخانہ کلب کو بہتر بنانے کیلئے اراکین کی ٹیم سرگودھا روانہ
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)ڈی جی خان جمخانہ کلب کوبہترین بنانے کیلئے اراکین کی ٹیم سرگودھا پہنچ گئی ۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈی جی خان جمخانہ کلب کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور سرگودھا کلب کے اراکین سے پراجیکٹ کے بارے میں معلومات ، نقشے، تھری ڈی ڈیزائن اور دیگر معلومات حاصل کیں۔ علاوہ ازیں بس ٹرمینل ڈیرہ کو بھی سرگودھا ٹرمینل طرز پر بنانے کیلئے بارہ سے زائد ٹرانسپورٹرز نے سرگودھا کا دورہ کیا اور بس ٹرمینل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔