پرائس کنٹرول مجسٹریس کو سبزی منڈی میں بولیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع رحیم یارخان میں جاری گراں فروشی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز،مارکیٹ کمیٹی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریس صبح سویرے سبزی منڈیوں کے دورے کریں اور منڈی میں لگائی جانے والی بولیوں کی خود نگرانی کریں،شہریوں رانا محمد شعبان، اشرف حسین،مرزا خلیل الرحمن، حاجی عبدالصمد،میاں شفیق احمد، محمد رفیق،میاں سعید احمد، سردار حسین،طلحہ حسین،میاں مجاہد،چوہدری عبدالمناف و دیگر نے بتایا کہ رحیم یارخان کی سبزی منڈی اور دکانوں پر مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے۔