فیروز والہ : بنک سے رقم نکلوانے والے 2شہریوں سے ساڑھے 8 لاکھ چھن گئے
فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 10وارداتوں میں ڈاکو وںنے شہریوں کو لوٹ لیا۔ زمیندار نثار احمد بنک سے رقم لے کر آرہا تھا کہ راستے میں ڈاکو 2لاکھ 65 ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب ڈاکووں نے بنک سے رقم لے کر آنے والے نوجوان ندیم احمد اس کی بہن کو روک کر لوٹ لیا ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی مار کر ندیم احمد کو زخمی کر دیا اور 6 لاکھ روپے چھین کر لے گئے۔ ضیاء آباد میں ڈاکوں نے وارث علی کے گھر داخل ہوکر بیوی بشریٰ بی بی کے کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لیں‘ خاتون کے کان زخمی ہو گئے‘ ڈاکو گھر سے زیورات اور نقدی لیکر فرار ہو گئے ۔5 مسلح ڈاکو ٹیکسٹائل مل کی تعمیرات میں مصروف عملہ کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکووں نے کمپنی کے سکیورٹی گارڈ عارف کو مشکیں باندھ کر تشدد کا بنایا ۔جمال ٹاون میں موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کی واردات، 3 ڈاکو دوکان مالک طلحہ سے 16 موبائل فون اور4 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ہاوسنگ کالونی کے قریب واقع کڑھائی سلائی کی فیکٹری میں 5ڈاکو عقبی دیوار پھلانگ کر فیکٹری میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر فیکٹری گارڈ کو یرغمال بنا کر فیکٹری سے قیمتی تار اور دیگر قیمتی سامان نکال کر فرار ہوگئے۔ جمال ٹاؤن میں ڈاکو الیکٹرانکس کی دوکان میں گھس پر گن پوائنٹ پر دکان مالک سے 4 لاکھ نقدی اور 16 عدد موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔