مفتی شاہد عمران جلالیہ علما کونسل کے صدرمولانا رضا المصطفیٰ سینئر نائب صدر منتخب
لاہور(خصوصی نامہ نگار )جلالیہ علماء کونسل کے سال 2022ء کے لیے مرکزی عہدیداران کے لیے انتخابات مکمل ہو گئے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی براہ راست نگرانی میں جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا اور مرکز صراط مستقیم تاج باغ کے سینکڑوں فضلاء نے چنائو میں حصہ لیااور اتفاق رائے سے مفتی محمد شاہد عمران جلالی کو جلالیہ علماء کونسل کا صدر، مولانا مفتی محمد رضاء المصطفیٰ رازی جلالی کوسینئر نائب صدر، پروفیسر مفتی ڈاکٹر محمد عدیل جلالی کو نائب صدر اول،مفتی محمد فیضان جلالی کو نائب صدر دوم، مولانا پروفیسر محمد فاروق اعظم ساقی جلالی کو ناظم اعلیٰ، پروفیسر مولانا محمد حنیف حنفی جلالی کو چیف آرگنائزر اورمولانا مفتی امانت علی سرداری جلالی کو سیکرٹری نشرواشاعت منتخب کیا گیاہے۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ جلالیہ علماء کونسل سینکڑوں نوجوانوں اور مستند علماء کا متحرک کارواںہے۔ یہ تنظیم معاشرے میں قرآن و سنت کا نور پھیلانے کیلئے اَنتھک جدو جہد کر تی ہوئی اصلاح عقائد، اصلاح اعمال، اصلاح معاملات اور اصلاح نظام کیلئے مستقل مزاجی سے کمر بستہ ہے۔