شہری مسائل اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا ہربنس پورہ چوک میں احتجاج
لاہور(خصوصی نامہ نگار )شہری مسائل اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام ہربنس پورہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کی ، مظاہرے میں ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور زبیدہ جبیں، نازیہ توحید نائب ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب، عائشہ اخلاق صدر تعلقات عامہ پنجاب، سنبل شہبازنائب ناظمہ لاہور، انیلا محمودصدر شعبہ سیاسی امور لاہور، محمودہ ناصر ناظمہ پی پی 156 لاہور، امیر جماعت اسلامی شرقی لاہور ڈاکٹر محمود خان، صدر شعبہ رابطہ خواتین نظم لاہور وسیم اسلم قریشی، امیر پی پی 156 جماعت اسلامی شاہد نوید ملک، رفیق اعوان، مجاہد اسلام ، میجر (ر)افتخار اعوان سمیت بڑی تعداد خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام پر مسلسل مہنگائی بم گرا رہی ہے۔ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور زبیدہ جبیں نے احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس بحران اور جرائم کی بڑھتی شرح نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔