پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل محمد ارشد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل محمد ارشد اولکھ کی پروموشن کی خوشی میں پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا .اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید بھی موجود تھے. ملاقات کے دوران پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پروموشن پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی جس بہترین سپرٹ کیساتھ مختلف کھیلوں بالخصوص ہاکی کی ترقی و ترویج کیلئے کام کررہے ہیں اسے مزید تقویت پہنچے گی.ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب محمد ارشد اولکھ نے سیکریٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپیئن آصف باجوہ اور ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کی آمد کا شکریہ ادا کیا.