انٹرنیشنل کمپنی سینیبولس نے سعودی عرب کےشہروں دمام اور جدہ میں دو اعلی درجے کے سینما گھر قائم کردیے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق جدہ اور دمام میں سینیبولس کمپنی نے الحکیر اور الطایر گروپوں کے تعاون سے دو اعلی درجے کے سینما گھر وں کا افتتاح کر دیا ہے جن کے لئے سمعی و بصری ابلاغی کی پبلک اتھارٹی نے لائسنس جاری کرکئے تھے۔ سینیبولس نے آن لائن ویب اور موبائل ایپ جاری کی ہے تاکہ شائقین گھر بیٹھے ٹکٹ بک کرا کر اپنی پسند کی فلم دیکھ سکیں گے اور شائقین سنیکس بھی خرید سکیں گے ۔ واضح رہے کہ سینیبولس کے سینما گھروں کی نشستیں اعلی درجے کی ہیں جبکہ اس کے سینما گھر جدید سمعی و بصری ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38