متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمریٹس نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک اس کے تمام جہاز استعمال میں ہوں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ویکسین کی دستیابی کے بعد سفر کرنے کے لیے حالات سازگار ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے جس سے مختلف ایئرلائنز کا کاروبار بحال ہونے کی توقع ہے۔اس سے پہلے بھی ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی دستیابی کا ٹریول انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ہوگا۔ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک کے مطابق کورونا وائرس کی حالیہ لہر اور چند ممالک میں سفری پابندیوں سے ٹریول انڈسٹری کی بحالی مزید متاثر نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے ختم ہونے کے بعد اور عالمی سطح پر ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہونے پر سفر کے حوالے سے صورت حال معمول پر آنا شروع ہوگی۔ٹم کلارک نے کہا کہ رواں سال کے وسط یا آخر تک عالمی معیشت کے ہر شعبے میں سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو جائیں گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024