صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے میکسیکو میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امان رشید کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے میکسیکو میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امان رشید نے ملاقات کی،جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میکسیکو کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے، نامزد سفیر میکسیکو کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری ، ثقافت ، سیاحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کریں، صدر عارف علوی نے کہا کہ حکومت تمام ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے ، میکسیکو کے ساتھ باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے مابین اعلی سطح دورے شروع کرنے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، نامزد سفیر ملک کے مثبت تاثر کو ابھارنے اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے کام کریں۔