ہالی ووڈ فلم’ ’ ٹام اینڈ جیری “ 26فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
بلی اور چوہے کی چٹ پٹی لڑائی اور پھر ضرورت مند کی مدد کرنے کے جذبے پر مبنی ہنستی مسکراتی چٹ پٹی ہالی وڈ لائیو ایکشن اینی میٹڈ فلم” ٹام اینڈ جیری“26فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ایک دوسرے کے جانی دشمن لیکن اب نکلے ہیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کوجب مشکلات نے آ گھیرا۔ بچوں اور بڑوں کے لیے تو سمجھیں اوٹ پٹانگ حرکتوں کا خزانہ ہے اس تخلیق میں۔ جو بڑے پردے پر قسمت آزمانے 26 فروری2021 کو آرہی ہے۔