امریکہ میں گزشتہ ہفتے بے روزگاری الاﺅنس کے لیے درخواست دہندہ لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ کووڈ-19سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے نو لاکھ 65 ہزار لوگوں نے بے روزگاری الاﺅنس کے لیے درخواستیں دیں۔یہ تعداد اس سے پہلے کے ہفتے کی ایک لاکھ 81 ہزار درخواستوں سے کہیں زیادہ رہی۔ایک حالیہ رپورٹ کے امریکہ میں مختلف کمپنیوں نے دسمبر کے مہینے میں ایک لاکھ 40 ہزار ملازمتوں کے مواقعے کی کٹوتی کی۔عالمی وبا کے امریکہ کو مارچ 2020 میں آ لینے کے بعد ملازمتوں میں کی یہ سب سے بڑی کٹوتی تھی۔جو بائیڈن کے جنوری 20 کو امریکہ کی صدارت سنبھالنے سے کچھ روز قبل اب امریکی معیشت کو مزید چیلنجز کا سامنا ہے کیو نکہ ہر روز ہزاروں افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث کاروبار کے اوقات کار میں کمی کی جا رہی ہے تاکہ وائرس کے مزید پھیلا کو روکا جا سکے۔گزشتہ دس ماہ میں بے روزگاری کی شرح امریکہ میں 1960 کے عشرے کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ شرح رہی ہے۔ حکومت نے بے روزگار افراد کو ہفتہ وار 300 ڈالر کی اضافی رقم دینی شروع کر دی ہے۔ انہیں اس کے علاوہ ریاستوں کی طرف سے بھی الاﺅنس دیا جاتا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024