لاہور میں گھر سے ایک اور لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ میں گھر سے بیس سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے، مقتولہ کے گلے پر پھندے کے نشانات پائے گئے ہیں ، شناخت بسمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکی کے والد نے پولیس کو دئیے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی کو داماد اور سسرال والوں نے مارا ہے۔ واقعے کے بعد لاش کوپوسٹ مارٹم کےلیے بھجوا دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب نے شاد باغ سے لڑکی کی لاش ملنےکے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024