مستونگ میں گدھے کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے 2 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔چند روز قبل کردگاپ مستونگ میں گدھے کو فائرنگ کرکے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر حکام نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔لیویز اعلامیے کے مطابق گدھے کو مارنے پر دولیویز اہلکاروں گل خان اور محمد عاصم کو معطل کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گدھے کو مارنے اور ویڈیو بنانے کی تحقیقات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024