Waqt News
Sunday | March 07, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  •  ایم کیو ایم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا :فروغ نسیم
  • پی ایس ایل بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کی تفتیش کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ
  • کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد متاثر
  • کورونا سے مزید 39 اموات، 24 گھنٹےمیں 1780 نئے کیسز سامنے آ گئے
  • لاہورکےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

حکومت اور حکمرانی

Jan 15, 2021 8:44 AM, January 15, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
حکومت اور حکمرانی

1967کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران جب عربوں کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تو دنیا کے عسکری تجزیہ کار حیران رہ گئے کہ اسرائیل کے اردگرد تمام عرب ممالک مل کر بھی ایک چھوٹے سے نو زائیدہ ملک اسرائیل سے ہار گئے۔بد قسمتی سے اسرائیل سے مقابلہ کرنیوالے تمام عرب ممالک مسلمان تھے۔ اس موقعہ پر ایک امریکی جنرل نے کلاسک کمنٹ دیا تھا ’’مسلمان نہ تو اچھے حکمران ہیں نہ اچھے منتظم‘‘ کمنٹ تھا تو مسلمانوں کی جنگی استعداد کے حوالے سے لیکن جب ہم ارد گرد موجودہ مسلمان حکمرانوں کا جائزہ لیتے ہیں چاہے وہ بادشاہ ہوں یا جمہوری حکمران سب یہی کچھ ہیں۔ کسی حکمران یا کسی ملک میں یہ صلاحیت نہیں کہ کسی مغربی ملک کے سامنے کھڑا ہو سکے یا اسرائیل کا قصہ تمام کر سکے یااپنے ملک کو فلاحی مملکت بنا سکے بلکہ اسرائیل سے ڈرکر بہت سے عرب ملکوں نے اب اسے نہ صرف تسلیم کر لیاہے بلکہ اسے اپنا راہنما مان لیا ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ آئندہ مشرق وسطیٰ کی سیاست کا رخ اسرائیل کی مرضی سے متعین ہوگا۔ 

عمران نے حفیظ شیخ کی شکست کا بدلہ اعتماد کے ووٹ سے لیا

معلوم نہیں مسلمان حکمرانوں کا کیا مسئلہ ہے کہ یہ اپنے ملک میں اچھی حکمرانی دینے سے قاصر ہیں۔ حکومت تو عوام کی ماں سمجھی جاتی ہے جس کا کام عوام کو اپنے بچوں کی طرح ہر سکھ دینا ہے۔ انکے مسائل کا حل نکالنا ہے انکے دکھ درد میں انکے پاس کھڑا ہونا ہے۔ انہیں مصائب سے نجات دلانا ہے۔ تمام حکمران اقتدار میں آنے سے پہلے تو اسی قسم کے وعدے کرتے ہیں۔ شاید انکی نیت بھی ٹھیک ہوتی ہو۔ خدمت کا جذبہ ہی کار فرما ہو مگر مایوسی اس وقت ہوتی ہے جب یہ لوگ اقتدار میں آنے کے بعد بالکل ہی بدل جاتے ہیں۔ یہ ایسی ایسی حرکات کے مرتکب ہوتے ہیں جو خود انکے زوال کا سبب بنتی ہیں۔ پھر انہیں پچھتانا پڑتا ہے۔ ’’ مجھے کیوں نکالا‘‘ جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے کم از کم ہمارے ملک میں یہی کچھ ہورہا ہے ۔ ہر حکمران بڑے بڑے دعوے کرکے اقتدار تک پہنچتا ہے مگر اقتدار میں آکر ایسی راہ پر چلنا شروع کر دیتا ہے جو بالآخر انہیں اقتدار سے باہر لے جاتی ہے اور بعض تو بہت ہی افسوسناک انجام سے دو چار ہوتے ہیں۔ پاکستان کو فخر ایشیاء ، دختر مشرق امیر المومنین اور قائد اعظم ثانی جیسے لیڈرز نصیب ہوئے لیکن سب کی اپنی کارکردگی انہیں اپنے افسوسناک انجام کی طرف لے گئی۔ 

کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے ملک غریب ہوتا گیا: صدرعارف علوی

آئیں ذرا موجودہ حکومت پر نظر ڈالتے ہیں۔ عمران خان ایک قومی کھلاڑی سے قومی لیڈرشپ تک پہنچا ہے۔ اس نے کئی سال اقتدار کیلئے کوشش کی اور محنت کی۔ بہت سے لوگ اس بات پر مطمئن ہیں کہ اس نے دو خاندانوں کے بیس سالہ وراثتی اقتدار کو توڑ کر ایک نئی مثال قائم کی۔ بہت سے لوگوں کی رائے میں وہ ایماندار ہے محنتی ہے اور سب سے بڑھ کر قوم کے ساتھ مخلص ہے۔ سب خصوصیات قابل تعریف ہیں لیکن اقتدار میںآکر وہ بھی اسی راہ پر چل نکلا ہے جس پر اسکے پیشروگامزن تھے۔ ظاہر ہے اسکا نتیجہ بھی پھر اسی قسم کا نکلے گا۔ حکومت کا تقاضا ہے کہ عوام بچوں کی طرح ہیں۔ انہیں اپنے بچوں والا پیار دیں مگر افسوس کہ حکومت کے تقاضے کے برعکس حکمران وہ کچھ کر رہے ہیں جو قوم کو قابل قبول نہیں۔ یہ بلوچستان کے مچھ کا واقعہ ہی لے لیں۔ ہزارہ برادری کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے۔ یہ ظلم صرف اب ہی نہیں بلکہ 2011 سے اس قبیلے کیخلاف جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ان لوگوں نے دھرنا دیا تھا تو رحمن ملک صاحب جو اس وقت کے وزیر داخلہ تھے نے ان لوگوں کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کیے تھے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے آرمی چیف بھی انکے دھرنے میں پہنچے تھے اور انہیں حفاظت کا نہ صرف وعدہ کیا بلکہ یقین دلایا تھامگر افسوس کہ اس حکومتی وعدے پر عمل نہ ہوا۔ وہ آج بھی ظلم اور دہشتگردی کا اسی طرح ٹارگٹ ہیں جس طرح ماضی میں تھے۔ ان کا ہمدرد یا پرسان حال آج بھی کوئی نہیں۔ آخر کیوں؟ اس ظلم سے تنگ آکر پہلے بھی اس قبیلے کے کھاتے پیتے بہت سے لوگ یہاں سے بیرون ملک ہجرت کر چکے ہیں۔ حکومت توشاید ایسا ظلم اور نا انصافی قطعاً نہیں چاہتی مگر حالات کے تحت حکمران یا تو بے حس ہیں یا نا اہل جو حالات کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔

اعتماد کا ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں‘ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے: سراج الحق 

یہ ظلم جو ہوا حکومتی کمزوری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس واقعہ سے ایک ہفتہ پہلے ہرنائی میں ہماری ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ہوا اور سات جوان شہید ہو گئے۔ ان دونوں واقعات میں تاحال نہ تو دہشتگرد پکڑے گئے نہ اُن کا پتہ چلا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سب کاروائیاں ہمارا ازلی دشمن بھارت کر رہا ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردی زوروں پر ہے۔ ہر ہفتے کسی نہ کسی شکل میں سانحات رونما ہو رہے ہیں۔ اکثر ہدف فوجی جوان ہیں۔ اس سے تویہی ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری سراغرساں ایجنسیاں وہاں کامیاب نہیں ہیں جو پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے واقعات حکومت کیلئے Break یا Makeکی صورت حال پیدا کر دیتے ہیں۔ ایک مستعد اور عوامی خیر خواہ حکومت سب سے پہلے ان واقعات پر توجہ دیتی ہے۔ حکمرانوںکا فرض ہے کہ وہ مظلوم عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں انکے غم میں شریک ہوں۔ مگر افسوس موجودہ حالات میں حکمرانوں نے اپنا فرض ادا نہیں کیا بلکہ بے حسی دکھائی ہے۔ جس دن یہ المناک واقعہ رونما ہوا تھا وزیر اعظم کا فرض تھا کہ وہ فوری موقعہ پر پہنچتے اور ان مظلوم خاندانوں کے غم میں شریک ہوتے۔ اس سے ان خاندانوں کی دلجوئی ہوتی اور وزیراعظم کیلئے عزت و احترام کا جذبہ بھی بلند ہوتا۔ عوام کو احساس حفاظت ہوتا۔ مگر افسوس کہ نجانے کیا وجوہات تھیں جنہوں نے وزیراعظم کو باندھے رکھا اور کوئٹہ نہ جانے دیا۔ مظلوم خاندانوں نے کئی دن اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر خون کرنے والی کوئٹہ کی سردی میں خواتین بچوں سمیت دھرنا دیا۔ کئی دنوں تک یہ دھرنا جاری رہا اور لاشیں یونہی سڑکوں پر دھری رہیں جو کہ ان شہداء کی بھی بے حرمتی تھی۔شہداء کے ساتھ یکجہتی کے طور پر حکومت کے خلاف پورے پاکستان میں دھرنے بھی ہوئے اور احتجاج بھی مگر وزیراعظم ٹس سے مس نہ ہوئے۔ پھر ظلم پر مزید ظلم یہ کہ وزیراعظم کے نمائندے زلفی بخاری نے ایک بے حس سا بیان دے کر مظلوم خاندانوں کو مزید سوگوار کیا جس کی سارے ملک میں مذمت ہوئی۔ اس سے اپوزیشن کو موقعہ ملا تو نوجوان جوڑا وہاں پہنچ گیا اور پھر انہوں نے خوب حکومت کو بد نام کیا۔

شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی ہورہی ہے‘ والد کا دعویٰ

اسی طرح ایک واقعہ اسلام آباد میں رونما ہوا جہاں بے حس یا نا اہل پولیس نے ایک بے گناہ نوجوان اسامہ ندیم ستی کو دہشتگرد قرار دیکر گولیوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ تو کھلم کھلی دہشتگردی تھی۔ پولیس جو عوام کی محافظ ہے وہ خود ہی اگر بے گناہ لوگوں کو خون میں نہلانا شروع کر دے تو اسکی سزا حکمرانوں کو ملنی چاہیے۔ مقتول نوجوان کے والد نے ٹھیک کہا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان تو نہیں البتہ نئے قبرستان ضرور بنا رہے ہیں۔ حکمرانوں کو عوام کے بیانات پر غور کرنا چاہیے۔ ایسے بیانات اور اقدامات تو حکمرانوں کیخلاف نفرت کا اظہار ہیں۔اگر اب بھی حکمران عوام سے کسی قسم کی ہمدری کی امید رکھتے ہیں تو یہ یقینا ان کی سخت غلطی ہے۔ حکمران اپنی گراوٹ کا خود بندوبست کر رہے ہیں۔ حکومت جو کچھ نہیں چاہتی حکمران وہی کچھ کر نے پر مصر ہیں۔ اللہ پاکستان کا نگہبان ہو!

سابق گورنر سکندر خان خلیل کی 39 ویں برسی آج منائی جائے گی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • حکومت کے سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،فواد ...

    Jan 29, 2021 | 12:13
  • مخالفین حکومت کو گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ ...

    Nov 13, 2020 | 17:02
  • ملک میں معیشت کی تباہی ،مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے، مریم ...

    Oct 08, 2020 | 15:49
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  ایم کیو ایم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا مطالبہ نہیں ...

    Mar 07, 2021 | 12:09
  • پی ایس ایل بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کی تفتیش کیلئے کمیشن ...

    Mar 07, 2021 | 12:00
  • کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد متاثر

    Mar 07, 2021 | 11:49
  • کورونا سے مزید 39 اموات، 24 گھنٹےمیں 1780 نئے کیسز سامنے آ گئے

    Mar 07, 2021 | 10:38
  • لاہورکےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    Mar 07, 2021 | 10:26
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •   اپوزیشن کے بغیر وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ...

    Mar 07, 2021
  • وزیر اعظم کی اپوزیشن پر لفظی بمباری،مسلسل تسبیح ...

    Mar 07, 2021
  • عوام پر حکمرانی یا عوام کی حکمرانی!!!!

    Mar 06, 2021
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • 1

    وزیراعظم پر اب سسٹم کو مستحکم بنانے کی پہلے سے بھی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے

  • 2

    آرمی چیف کا بہاولپور  لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

  • 3

    سبی میں پانچ پنجابی مزدوروں  کی ٹارگٹ کلنک

  • 4

    پی ٹی آئی حکومت کے مستقبل کا دارومدار قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس پر ہی ہے

  • 5

    مسئلہ کشمیر پر امریکہ کردار ادا کرے

  • 1

    قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنمائوں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی چڑھائی

  • 2

    ہفتہ‘  21رجب المرجب  1442ھ‘  6؍مارچ 2021ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 4

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 5

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • معاشرتی اصلاح اور فلاح کا ضامن ۔۔ مضبوط ومستحکم ...

    Mar 07, 2021
  • ’’ اعتماداُلدّؔولہ وزیراعظم عمران ؔخان !‘‘

    Mar 07, 2021
  • گلگت بلتستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت 

    Mar 07, 2021
  • صحیح راستہ اختیار کریں

    Mar 07, 2021
  • ہم کیسے مسلمان ہیں؟

    Mar 07, 2021
  • وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ 

    Mar 07, 2021
  • کمزور سیاسی ورکر اور ووٹ کی عزت     

    Mar 07, 2021
  • ریاست مدینہ نیا پاکستان اور پنشنرز 

    Mar 07, 2021
  •   حکمران اور معاشرہ  گزشتہ سے پیوستہ

    Mar 07, 2021
  • میں اللہ سے کہونگی کہ آئندہ انسانوں کی شکل نہ ...

    Mar 07, 2021
  • 1

    بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے 

  • 2

    موبائل فونز کے استعمال میں مشکلات

  • 3

    ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت

  • 4

    بوڑھے پنشنرز پولیس کے ڈنڈے نہیں کھاسکتے

  • 5

       مالی مدد کی ضرورت 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جنت کی نعمتیں

  • 2

    دروغ گوئی سے اجتناب

  • 3

    نماز کی تاکید

  • 4

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 5

    معاف کرنے کی عادت

  • 1

     خیانت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    قربانیاں

  • 4

    ایمان 

  • 5

    منزل

  • 1

    زوالِ

  • 2

    دعا 

  • 3

    آشنائی

  • 4

    قوم 

  • 5

    خاک و خوں

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور دیگر ملزمان پر ...

  • 2

    وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

  • 3

    ڈھائِی سال گزرگئے آپ کو ایک نئی سیاسی زندگی ملی ہے، غریب کے لیے نکل آئیں: وفاقی ...

  • 4

    اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کرکٹرز وزیراعظم کی تعریف کرنے لگے

  • 5

    عمران خان کا نواز شریف کے لیے شیریں مزاری کے آنسوؤں کا تذکرہ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group