Waqt News
Wednesday | March 03, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
  • کیلیفورنیا میں ایس یو وی گاڑی اور ٹرک کے تصادم میں 13افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • سعودی عرب، یو ٹیوب صارفین کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز
  • موٹروے زیادتی کیس: ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا پر فردجرم عائد
  • یاہو جاپان اور لائن کابڑا ٹیکنالوجی گروپ بننے کیلئے اشتراک

وطن کا دفاع مضبوط بنانے اور بلوچستان کی ترقی کیلئے فوج کے شانہ بشانہ ہونا ہوگا

Jan 15, 2021 8:40 AM, January 15, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
وطن کا دفاع مضبوط بنانے اور بلوچستان کی ترقی کیلئے فوج کے شانہ بشانہ ہونا ہوگا

آرمی چیف دشمنوں کی کوششیں ناکام بنانے اور بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے پرعزم 

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سدرن کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف کو صوبہ میں سلامتی کی موجودہ صورتحال اور پاک افغان سرحد و پاک ایران سرحد پر بارڈر مینجمنٹ سمیت اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھی وقت گزارا اور ان کا غم بانٹا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں یقین دلایا کہ اس بہیمانہ واردات کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔ بعدازاں آرمی چیف نے گیریژن افسران سے خطاب کرتے ہوئے ان کی تیاری اور مشکل علاقہ اور فاصلوں کے باوجود صوبہ میں امن کو یقینی بنانے کیلئے انکی کوششوں کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنے سٹرٹیجک محل وقوع کی وجہ سے بلوچستان پر ہمارے دشمنوں کی کڑی نظر ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بلوچستان، پاکستان کا مستقل ہے اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی، پاکستان کی ترقی ہے۔ دشمنوں کی طرف سے خلل ڈالنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کو آخری حد تک یقینی بنایا جائیگا۔ 

آب زم زم کنوئیں میں‌ اترنے والی پہلی شخصیت کا انتقال

بلوچستان کی اپنے محل وقوع کے لحاظ سے ایک خصوصی حیثیت رہی ہے۔ بلوچستان کے عوام محرومیوں سے دوچار ہیں جبکہ صوبہ وسائل سے مالامال ہے۔ جس صوبے میں گیس اور تیل کے ذخائر ہوں‘ تیل کو دنیا میں مائع سونا کہا جاتا ہے‘ بلوچستان میں مائع سونے کے ذخائر کے ساتھ ساتھ اصل سونے کی کانیں بھی موجود ہیں۔ مگر یہ وسائل جس طرح عوامی بہبود پر خرچ ہونے چاہئیں اس طرح نہیں ہوتے۔ بلوچستان کی معاشرت کا جائزہ لیا جائے تو وہاں غربت و پسماندگی کے ساتھ امارت بھی نظر آتی ہے۔ جن اشرافیہ کے ذریعے فلاح و بہبود کے کام ہونے ہوتے ہیں‘ ان کا طرز زندگی شاہانہ اور عام آدمی کا مفلسانہ ہے۔ اور پھر حقوق کی بات بھی وہ لوگ کرتے ہیں جو اسی صوبے کے وسائل کے بل بوتے پر بیرون ملک بیٹھ کر سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ دشمن کو ایسے ہی عناصر کی ضرورت ہوتی ہے 

سینٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی اکثریت سے کامیاب ہونگے:سائرہ افضل

بلوچستان کی خصوصی حیثیت اور اہمیت کو گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبوں نے دوچند کر دیا ہے۔ بلوچستان کی علیحدگی کیلئے سرگرداں مقامی شدت پسندوں اور انکے بیرونی آقائوں کے سینے پر بلوچستان کی ترقی اور استحکام دیکھ کر سانپ لوٹ رہا ہے۔ بھارت نے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی اپنی سی کوشش کی‘ سازشیں رچائیں‘ دہشت گردی کیلئے کلبھوشن جیسے دہشت گردوں کو مامور کیا۔ ایجنسیاں دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے کامیاب کوششیں کررہی ہیں۔ کلبھوشن جیسے نیٹ ورک پکڑ لئے۔ دشمن کیلئے کام کرنے والے سیکڑوں غداران وطن بھی حراست میں لئے گئے ہیں۔ ان میں نام نہاد لاپتہ افراد بھی شامل ہیں۔ شک کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو حراست میں رکھنا اور لاپتہ کر دینا کسی طرح قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ اسکے ساتھ ہی ایسے لوگ جو دہشت گردوں کے سپورٹر اور دہشت گردی میں ملوث ہوں‘ ان کیلئے نرم گوشہ رکھنا اور ان کو آزاد چھوڑنے کے مطالبات نہتے عوامی اجتماع میں خونخوار بھیڑیے چھوڑنے کے مترادف ہوگا۔ 

حضرت علی المرتضٰی کی حیات طیبہ مسلمانوں کیلئے نمونہ عمل ہے:سرفراز احمد تارڑ

آرمی چیف درست کہتے ہیں کہ سٹرٹیجک محل وقوع کے باعث بلوچستان پر ہمارے دشمن کی ٹیڑھی نظر ہے‘ دشمن کو اسکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ یقیناً پورے ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہیں۔ گزشتہ روز ہی وزیرستان میں پاک فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں دو جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے دستے نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی تو دہشت گردوں نے دستی بم پھینک دیا۔ سکیورٹی فورسز کی سازشوں شہادتوں کے واقعات آئے روز ہوتے ہیں۔ یہ شہداء اور غازی ہمارے ہیرو ہیں‘ قوم کے فخر ہیں۔ اندرونی بدخواہ اور بیرونی دشمن فوج کا مورال ڈائون نہیں کر سکتے۔ قوم عساکر پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ 

کامونکے:گورنمنٹ عمیر شہید  ہائی سکول نمبر 1 کے سامنے سیوریج نالے میں شگاف پر نہ ہو سکا ،گرنے سے متعدد طلباء 

بھارت افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کرتا آیا ہے۔ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ  کے ذریعے بھارت کی دہشت گردی کے ہاتھ باندھنے کی کوشش کی ہے۔ دو ہزار کلو میٹر سے زائد طویل باڑ کی تنصیب جاری ہے۔ اسکی تکمیل سے پاکستان میں دہشت گردی کی بیخ کنی کے مزید مثبت نتائج سامنے آئینگے۔ افغان مہاجرین کے بھیس میں کچھ احسان فراموش دشمن کے ایجنڈے پر کاربند ہیں‘ کچھ سہولت کاری بھی کرتے ہیں۔ افغان مہاجرین کی اکثریت پاکستان کی خیرخواہ اور ممنون احسان ہے۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرینگے۔ حکومت کی طرف سے بھی سہولت کاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ سہولت کاری کے بغیر دہشت گردی کے واقعات ہو ہی نہیں سکتے۔ دشمن ایسے سانحات کیلئے علیحدگی پسندوں کو استعمال کرے‘مسلکی گمراہ عناصر یا علاقائی بغض رکھنے والوں کو‘ سہولت کاروں کا کردار تسلیم شدہ ہے۔ 

پنڈی بھٹیاں: 900سالہ قدیم لوری میلہ سخی سرور کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 

سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے جو خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ گوادر پورٹ کی اس حوالے سے مسلمہ حقیقت ہے۔ دشمن ان منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہر حربہ آزما چکا ہے۔ پاکستان نے دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیا جبکہ دشمن بدستور اپنے مقاصد کے حصول کیلئے سرگرداں ہے‘ مذہبی نفرتوں کو ہوا دے رہا ہے‘ علیحدگی پسندی کا پرچار کررہا ہے‘ سیاست میں نفرتوں کا بیج بو رہا ہے‘ علاقائی تعصب بڑھا رہا ہے‘ اس سب کا تدارک وسیع تر قومی اتحاد ہی سے ممکن ہے۔ قوم اتحاد کی لڑی میں پرو ہو جاتی ہے تو یقیناً ہزارہ برادری کے گیارہ مظلوموں کی شہادت جیسے واقعات کا اعادہ ممکن نہیں رہے گا۔ علاقائی تعصب کا خاتمہ ہوگا اور علیحدگی پسند قومی دھارے میں آسکیں گے۔ پاک فوج پورے ملک‘ بالخصوص بلوچستان میں امن کیلئے سرگرم ہے۔ بلوچستان کی تعمیر و ترقی‘ تعلیم و صحت کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ ان مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • سپریم کورٹ سے رہنما اقدامات کی امید 

    Feb 18, 2021
  • ’’وقت کی یہ مجبوری ہے ، حفیظ شیخ ضروری ہے‘‘

    Feb 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • پوپ فرانسس کی ہم جنس پرستوں کیلئے سماجی تحفظ کی حمایت

    Oct 22, 2020 | 13:54
  • سپریم لیڈر کی دولت کرونا سے متاثرہ عوام پر خرچ کی جائے: ...

    Apr 14, 2020 | 11:18
  • عوام دفاع وطن کے لیے مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپر ...

    Dec 26, 2019 | 12:45
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

    Mar 03, 2021 | 15:16
  • کیلیفورنیا میں ایس یو وی گاڑی اور ٹرک کے تصادم میں 13افراد ...

    Mar 03, 2021 | 15:14
  • سعودی عرب، یو ٹیوب صارفین کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز

    Mar 03, 2021 | 15:09
  • موٹروے زیادتی کیس: ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا پر فردجرم ...

    Mar 03, 2021 | 15:06
  • یاہو جاپان اور لائن کابڑا ٹیکنالوجی گروپ بننے کیلئے اشتراک

    Mar 03, 2021 | 15:04
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • یوسف رضا گیلانی کیوں نہیں جیتیں گے؟؟؟

    Mar 03, 2021
  • قومی اسمبلی اجلاس کا ماحول پر سکون ، سینٹ الیکشن ...

    Mar 03, 2021
  • آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

    Mar 03, 2021
  • نو دو گیارہ

    Mar 03, 2021
  • چیف جسٹس ارشاد حسن خان اور جنرل پرویز مشرف!!!!!!

    Mar 02, 2021
  • 1

    فریقین کی جانب سے الیکشن کمشن سمیت کسی ریاستی ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی ...

  • 2

    6 کشمیری بھارتی بربریت  کی بھینٹ چڑھ گئے 

  • 3

    مہنگائی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر  ایل پی جی کے نرخ بھی بڑھ گئے

  • 4

    ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے پنجاب اسمبلی نے قابلِ تقلید روایت قائم کی 

  • 5

    وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں برقرار رکھنے کا صائب فیصلہ 

  • 1

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 2

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 3

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • 4

    اتوار15 رجب المرجب  1442ھ‘  28؍ فروری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  14 رجب المرجب  1442ھ‘  27؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • علاقے میں بدلتے ہوئے دفاعی دھارے

    Mar 03, 2021
  • حکومت کا سوال سپریم کورٹ کا جواب

    Mar 03, 2021
  • کشمیر، وہاں بھی انسان بستے ہیں لوگو!

    Mar 03, 2021
  • قانون اور اختیار

    Mar 03, 2021
  • کمیونٹی پولیسنگ 

    Mar 03, 2021
  • اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا!

    Mar 03, 2021
  • بدل کر فقیروں کا ہم بھیس غالب 

    Mar 03, 2021
  • گلوبلائزیشن اور عالمی رجحانات اسلامی تناطر میں

    Mar 03, 2021
  • صحافت میں ایک ہمہ جہت شخصیت 

    Mar 03, 2021
  • ایک روپے والی مائی 

    Mar 03, 2021
  • 1

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • 2

    انقلاب ایران کی بیالیسویں سالگرہ

  • 3

    ’’نبی رحمتؐ کا نزول دارارقم میں‘‘

  • 4

    اردو زبان کا نفاذ کب

  • 5

    حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل بھی حل کرے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    معاف کرنے کی عادت

  • 2

    حکمت 

  • 3

    محافظ فرشتے

  • 4

    الکتاب (۶)

  • 5

    الکتاب (۵)

  • 1

    منفرد انداز

  • 2

    صبروتحمل

  • 3

    سلامتی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    جدوجہد

  • 1

    دل آویز

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    سحر

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    بالِ جبریل

منتخب
  • 1

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 2

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    الیکشن کمیشن کا علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس،فواد چوہدری کے بیان کی تردید

  • 2

    سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع

  • 3

    ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے ،میراضمیرمطمئن ہےکوئی غلط کام نہیں کیا: علی حیدرگیلانی

  • 4

    سینیٹ الیکشن: پنجاب سے کون جیتا؟

  • 5

    ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں: یوسف رضا گیلانی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group