شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہوگئے اور انہوں نے 48 گھنٹوں میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔ نیو کراچی کی حدود میں واقع انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران ایک اہلکار شہید ہوا۔شہید اہلکار کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی، جو انڈسٹریل ایریا کراچی میں تعینات تھا، نامعلوم ملزمان سے مقابلے کے دوران عرفان گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز نے پولیس اہلکار کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ایک روز قبل بلدیہ ٹائون کے علاقے اتحاد ٹائون میں بھی اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔اڑتالیس گھنٹوں کے دوران دو اہلکاروں کی شہادت کے بعد پولیس حکام نے متعلقہ تھانوں کو گشت بڑھانے اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت کریک ڈائون کرنے کے احکامات جاری کردیے۔یاد رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹائون میں گزشتہ روز گشت پر مامور پولیس اہلکار ڈاکوئوں سے مقابلے کے دوران شہید ہوا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکوئوں نے فائرنگ کی اہلکار گشت پر تھے، ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024