مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی پیرا ملٹری اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد خود کشی، فائرنگ سے1 اہلکار ہلاک دوسرا شدید زخمی

مقبوضہ کشمیر کے جموں خطے کے قصبے ادھمپور میں بھارتی پیرا ملٹری” سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس“( سی آئی ایس ایف) کے اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کر کے ایک کو ہلاک اوردوسرے کو شدید زخمی کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے بعد ادھمپور قصبے کے قریبی علاقے سوئی جکھار میں قائم ” سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس“کے کیمپ کے اہلکار کانسٹیبل وی این مرتھے نے اپنے ساتھیوں تسلیم اور سنجے ٹھاکرے کے ساتھ تلخ کلامی کے دوران ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہو گئے۔ اہلکار وی این مرتھے نے بعد میں خود پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ بھی شدیدزخمی ہو گیا ۔ تینوں زخمی اہلکاروں کو فوری طو ر ہر ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھمپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرتھے او ر تسلیم کو مردہ قرار دے دیا جبکہ ٹھاکرے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ملٹری ہسپتال ادھمپور ریفر کیا گیا۔ بھارتی پولیس نے واقعے میں دو اہلکاروں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔