قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔ دوران سیشن فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون منظور کیا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کا مکمل طورپر ساتھ دیا اور قانون کوبغیر کسی بحث کے چندمنٹوں میں منظورکرلیا گیا تھا۔ قانون لاگو ہوچکاہے۔حکومت اور اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے درمیان دوران سیشن تعاون کی سازگار فضا دیکھنے کو ملی ۔ ا سیر ارکان شاہد خاقان عباسی ، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال پروڈکشن آرڈر پر ایوان میں آتے رہے تاہم اظہار خیال نہ کیا ۔ گزشتہ روز صدارتی فرمان کے تحت اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگیا ہے۔