سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین سے سابق چیئرمین یوسی طوریا گجرات حاجی افتخار حیدر اور فیاض جاوید نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے معیشت میں بہتری بہت ضروری ہے، ہمارے ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج بھی 1122، مفت تعلیم اور دیگر کام عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ اس موقع پر حاجی افتخار حیدر نے کہا کہ ہم اور ہمارے تمام ساتھی چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024