پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو مکہ پہنچے جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی،جس میں خانہ کعبہ کا طواف اور سعی بھی شامل تھی،اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سلامتی،خوشحالی،ترقی اور ملک میں امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کیں،بعد ازاں چیئرمین بلاول بھٹو نے مسجد الحرام میں نوافل ادا کئے۔بلاول بھٹو کے ساتھ رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر،قاسم یوسف گیلانی اور سندھ کے سابق معاون خصوصی غلام محمد بنگلانی بھی تھے۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رات مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38