وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 19 نئے بے بی کیئر کمرے قائم کردیئے ہیں۔ سی اے اے کے ترجمان کے مطابق بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی ماں کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لئے یہ بے بی کیئر کمرے قائم کئے گئے ہیں۔ ان کمروں کو ملکی اور بین الاقوامی روانگی اور آمد کے لانجز میں بنایا گیا ہے۔ کمروں میں ماں اور بچے کو درکار تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38