اتحادیوں کے تحفظات دور کرنیکا مشن، حکومتی کمیٹی اور بی اے پی وفد کی ملاقات

اسلام آباد: اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے سلسلے میں حکومتی کمیٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی وفد میں خالد مگسی، زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی اور دیگر شریک ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں وزارت نہ ملنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر بھی حکومت سے شکوہ کیا۔
حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا بلوچستان میں مسائل کا خاتمہ وزیر اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم جلد بلوچستان کا دورہ بھی کریں گے، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجراء یقینی بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد آج ق لیگ قیادت سے بھی ملاقات کرے گا۔