برفانی طوفان کے باعث جاں بحق افرادکی تعداد 82 ہوگئی

آزاد کشمیراوربلوچستان میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی ہے،جہاں مختلف حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد بیاسی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بیاسی ہوگئی ہے، برف باری سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سےباسٹھ ہلاکتیں ہوئی جبکہ چھپن مکان تباہ ہوگئے، ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرین کو کمبل،خوراک پہنچادی گئی،اسپتالوں اور اسکولوں میں عارضی شیلٹرفراہم کردیا گیا ہے.وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی برف باری اور تودے گرنے سے باسٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیلم ویلی میں برف باری اور تودے گرنے سے انسٹھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کوٹلی، راولاکوٹ اور سدھنوتی میں بھی ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔