سندھ بیراج کی فزیبلٹی اسٹڈی کیلئے32کروڑ 75لاکھ روپے منظور
کراچی (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے کراچی،ٹھٹھہ،سجاول، بدین،ٹنڈو محمد خان اضلاع کو زرعی مقاصد اور پینے کیلئے پانی فراہم کی خاطر سندھ بیراج کی تعمیر کا جو اعلان کیا تھا اب اس منصوبہ کی فزیبلٹی اسٹڈی کیلئے32کروڑ 75لاکھ روپے منظورکر لئے ہیں۔بیراج کے دونوں کناروںسے کینال نکالے جائیں گیاور اس کی تعمیر پر125ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے یاد رہے کہ جنوبی سندھ کے ان اضلاع کو سارا سال قلت آب درپیش رہتی ہے وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ بیراج بننے سے سیلابی پانی کو بچایا جاسکے گا نیز کوٹری بیرا ج کے مقام پر پانی کو روکنے کی بجائے پورے ٹھٹھہ،سجاول اضلاع کی چھوڑناممکن ہوگا دوسری طرف قوم پرست حلقے اس ڈ یم کی تعمیر پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔