راولپنڈی میں گیس لیکیج اور بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،ددافراد زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں گیس لیکیج اور بجلی کے شارٹ سرکٹ سے دو گھروں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے2افراد جھلس گئے آتشزدگی کا پہلا واقعہ لین نمبر 5 اولڈ لالہ زارشیخ اسلم روڈ پر پیش آیا جہاں گھر میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی دو افراد 42سالہ صائمہ اور 29 سالہ حسیب جھلس گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر طبی امداد دی جبکہ دوسری آتشزدگی کھڈا مارکیٹ سیکٹر2خیابان سر سید میں شاہد نواز کے گھربجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.