چین نے کمرشل استعمال کے لیے نئی آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق جیلین۔ ون سیٹلائٹ نظام سے منسلک ریڈ فلیگ۔ I ایچ 9 نامی سیٹلائٹ کو بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 53 منٹ پر شمالی چین کے صوبہ شن ژی کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا ،چینی حکام کے مطابق سیٹلائٹ لانگ مارچ۔ 2 ڈی کیریر راکٹ سے خودکار طریقے سے علیحدہ ہو کر زمین کے شیڈول مدار میں کامیابی سے داخل ہو چکی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024