سپین میں ایک کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک لاپتہ ہے۔ علاقائی حکام کے مطابق گزشتہ روز شمال مشرقی سپین کے صوبہ ٹاراگونا کے علاقہ لا کنونجا میں ایک کیمیکل فیکٹری میں اچانک دھماکے کے بعد آگ لگ گئی،آگ سے فیکٹری کے قریب واقع متعدد گھر متاثر ہوئے اور اس دوران ایک شخص ہلاک اور ایک فیکٹری ورکر لاپتہ ہوگیا جبکہ 8 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 2 شدید زخمی ہیں، حادثے کے بعد ایمرجنسی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی انتظامیہ نے فیکٹری کے اردگرد رہائشی علاقوں کے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے جبتکہ سول پروٹیکشن حکام وہاں ہوا کو زہریلے مادے سے محفوظ قرار نہ دے دےں۔ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانشیز نے کاتالونیا حکام کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38