کراچی:ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نےکراچی کے لیے162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا مگر 162 روپے بھی کراچی میں نہیں لگائے ۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے کراچی کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔وفاقی حکومت نےکراچی کے لیے162 ارب روپے کا اعلان کیا مگر 162 روپے بھی کراچی میں نہیں لگائے۔اس حکومت اور وزراء نے عملی اقدامات نہیں کئے۔جو بھی کراچی کی ترقی کے لئے کام ہوا وہ پیپلز پارٹی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےگزشتہ دنوں فلائی اوورز اور انڈر پاسز کا افتتاح کیا ۔یہ حلقے پی ٹی آئی ارکان کے ہیں مگر ہم نے بلا تفریق کام کیا۔ان تمام چیزوں سے پتہ چلتا ہے کہ باتیں کون کر رہا ہے اور کام کون کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت فیصلے کرتی ہے اور ادارے ان کا نفاذ کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کے لوگوں جو تھوڑی سی شرم اور حیا کرنی چاہیے۔ہمارا گلہ گورنر سندھ سے نہیں تحریک انصاف کی حکومت سے ہے۔میرا مشورہ ہے کہ اتحادیوں کو لالی پاپ دینے کی بجائے عملی اقدامات کا مظاہرہ کریں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024