برطانیہ کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان برینڈن کے باعث تیز ہواﺅں کے ساتھ شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ،تیز ہواوں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، چھتیں اڑ گئیں، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، جبکہ متعدد پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑگئیں۔ طوفان سے آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے شمال مغربی حصے زیادہ متاثر ہوئے، جہاں اسکول بند کردیے گئے ہیں اور فیری سروس بھی متاثر ہوئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں سمندر میں لہر 25 فٹ تک بلند ہوگئی۔ تیز ہواوں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، چھتیں اڑ گئیں، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، جبکہ متعدد پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑگئیں۔ طوفان سے آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے شمال مغربی حصے زیادہ متاثر ہوئے، جہاں اسکول بند کردیے گئے ہیں اور فیری سروس بھی متاثر ہوئی ۔آئرلینڈ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے 48 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔131 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث ٹرین سروس اور مختلف ایئر پورٹس پر پروازوں کی آمدورفت بھی معطل ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024